• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر، نیم بیہوشی کی حالت میں معمر شخص سے بیوی کا بھارتی پاسپورٹ برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صدر پارکنگ پلازہ کے قریب نیم بیہوشی کی حالت میں معمر شخص سے ملنے وا لی دستاویزات میں خواتین کے 2بھارتی پاسپورٹ برآمد ہوئے،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز 70سالہ عبدالعزیز ولد محمد اسحاق پنور کو نیم بہوشی کی حالت میں پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے فوری طورپر جناح اسپتال منتقل کیا ،جہاں پر اسکے پاس موجود دستاویزات کی تلاشی لی گئی تو اس میں امجدی بیگم نامی بھارتی خاتون کا پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات موجود تھیں،پولیس نے بتایا ہے کہ عبدالعزیز کی اہلیہ بھارتی شہری ہے جو 2 بیٹوں کے ساتھ جامشورو میں رہتی ہے، ممکنہ طور پر گزشتہ روز کسی نامعلوم شخص نے شہری کو نشہ آور چیز کھلائی تھی جس سے وہ بیہوش ہو گیا تھا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید