کراچی (اسٹاف رپورٹر)نارکوٹکس کور ٹ نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے خلاف منشیات اسمگلنگ کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی ،پراسیکوشن کے مطابق ملزم ارمغان پرکینیڈا سے منشیات اسمگل کرنے کاالزام ہے، ملزم ویڈ کوریئر کے ذریعے اسمگل کرکے کراچی میں سپلائی کرتا تھا، ملزم کے خلاف 2019 میں 2 مقدمات قائم کئے گئے تھے۔