کراچی (اسٹاف رپورٹر ) گڈاپ سٹی تھانے کی حدود سپرہائے وے جمیل کیٹل کالونی میں قائم مدرسہ خالد بن ولید سے 13سالہ مجیب الرحمٰن ولد عبد الباری کی لاش ملی، پولیس نے لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا ،پولیس کے مطابق بچے کی لاش برہنہ حالت میں مدرسے کے احاطے سے ملی ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق بچے کو مبینہ طور پر تشدد کے بعد پھندا لگا کر قتل کیا گیا ، مدرسے کی انتظامیہ اور بچوں کے بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں،متوفی سال 2023 سے مدرسے میں زیر تعلیم آبائی تعلق پنو عاقل سے تھا،متوفی بچے کے بھائی صفدر نے الزام عائد کیا ہے کہ میرے بھائی کے ساتھ بدفعلی کی گئی ہے، مدرسے کا قاری اور مزید تین سے چار افراد واقعہ میں ملوث ہیں،پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش جاری ہے،ابتدائی طور پر دو مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔