کراچی (جنگ نیوز )فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ نے اشتیاق بیگ کو افریقی خطے کیلئے اپنا مشیر برائے تجارت اور سرمایہ کاری مقرر کیا ہے، اشتیاق بیگ گزشتہ 18 برس سے پاکستان میں مراکو کے اعزازی قونصل جنرل اور ایف پی سی سی آئی کی پاکستان مراکو بزنس کونسل کے چیئرمین کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں، ان کی تقرری حکومت پاکستان کی Look Africa پالیسی کے تحت FPCCI کے پاکستان اور افریقی خطے کے درمیان تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری کے مواقع کو بڑھانے کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔