کراچی(اسٹاف رپورٹر)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ اسرائیل تاریخی اور جغرافیائی لحاظ سے ناجائز و غاصب ریاست ہے جس کا دنیا میں ایک صدی قبل کوئی وجود نہیں تھا، لیگ آف نیشنز کی کمیٹی کے یہودیوں کو بسانے کے منصوبے کے تناظر میں کئے جانیوالے اقدام کو کس کی ایماء پر اسرائیل جیسی غاصب و ظالم ریاست بنانے کی شہ دی جس نے قتل و غارت گری،نسل کشی کی وہ مثالیں قائم کیں۔