کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ میں ڈیپوٹیشن پر تعینات افسر کو اصل محکمے میں بھیجنے کا حکم دیدیا، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ عبد الجبار عباسی سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ میں ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات ہیں، بھرتی ڈائریکٹوریٹ آف مین پاور اینڈ ٹریننگ میں ہوئی تھی، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے موقف اپنایا کہ ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے 2020 میں متعلقہ افسر کو سنیارٹی برقرار رکھتے ہوئے اصل محکمے میں واپس جانے کی تجویز دی تھی، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ایڈووکیٹ جنرل سندھ عدالتی فیصلے کے بعد تجویز کیسے دے سکتے ہیں؟ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف صرف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی جاسکتی ہے۔