کراچی (اسٹاف رپورٹر )قائد آباد میں ڈاکو کی فائرنگ سے اسکا ساتھی ڈکیت ہلاک جبکہ راہگیر خاتون زخمی ہو گئی،تفصیلات کے مطابق شیر پاؤ کالونی کچی آبادی میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب دو ڈکیت گھر میں داخل ہوئے اور موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا ،اس دوران گھر میں موجود ایک لڑکے نے شور مچا دیا جس پر اہل محلہ بھی جمع ہو گئے،پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی جس میں ایک ڈاکو اپنے ساتھی کی فائرنگ سے مارا گیا جبکہ دوسرے فرار ہونے والے ملزم کی فائرنگ سے راہگیر خاتون انجم زوجہ سردار خان بھی زخمی ہوئی، ہلاک ڈاکو کے پاس سے ملنے والے کارڈ سے اسکی شناخت نواب خان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دبئی کا ایک کارڈ بھی ملا ہے،علاوہ ازیں کھارادر پولیس نے لی مارکیٹ کھویا گلی کے قریب مبینہ مقابلے میں دو ملزمان لقمان حکیم اور صدام کو کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے دو پستول اور موٹر سائیکل برآمد کر لی،بغدادی پولیس نے عیدو لین گلی نمبر 1 کے قریب مبینہ مقابلے میں ملزم محمد یاسین عرف دیدک کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے پستول برآمد کرلی۔