لاہور(کرائم رپورٹرسے)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔ مصطفی ٹائون میں ڈاکوئوں نے اسماء علی کے گھر سے 3 لاکھ 45 ہزار کی نقدی ،طلائی زیورات اور دیگر سامان۔چوہنگ کے علاقہ میں ڈاکوئوں نے زکریا آصف کے گھر سے 3لاکھ 30 ہزار کی نقدی ،طلائی زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا ،کوٹ لکھپت کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر گلزار حسین سے 2لاکھ 96ہزار روپےلوٹ کر فرار ہو گئے گلشن اقبال کے علاقہ میں ڈاکوئوں نے عاطف اسلم کے گھر سے 2لاکھ 70 ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان، برکی میں ڈاکوئوں نے قیصر علی کے گھر سے 2لاکھ 10 ہزار کی نقدی ،طلائی زیورات اور دیگر سامان،اسلام پورہ میں ڈاکوئوں نے احمد رضا سے گن پوائنٹ پر1لاکھ 55 ہزار نقدی اور موبائل فون ۔مز نگمیں ڈاکوئوں نے احمد شاہین سے 34 ہزار کی نقدی اور موبائل فون اورگجر پورہ کے علاقہ میںڈاکوئوںنے اکرم سے 15 ہزارنقدی اور موبائل چھین لیا۔جبکہ ریس کورس سے چوہدری مقصود ،گلشن اقبال سے ماجد شاہ اور سرور روڈ سے تجمل اکبر کی گاڑیاں اور سبزاہ زار سے میاں عثمان ،اچھرہ سے شہزاد اسلم ،نواں کوٹ سے رضوان اور شاہدرہ ٹاون سے غلام رسول کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔