لاہور (پ ر) یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز اور پاشا فاونڈیشن کے زیر اہتمام پاکستان اور بھارت قیام امن کو فروغ دینے اور گزشتہ دنوں ہونے والی جنگ میں پاکستان کی کامیابی پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کے حوالے سے تقر یب ہوئی ۔ صدارت چیئرمین یونیک گروپ پروفیسر عبدالمنان خرم نے کی۔ پروفیسر عبدالمنان خرم نے کہا کہ جنگ مسائل کا حل نہیں لیکن اگر جنگ مسلط ہوجائے تو پھر اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جاتا ہے ۔