• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ریلوے،3 افسران کی گریڈ 21اور متعدد کی گریڈ 20 میں ترقی و تقرر

لاہور( جنرل رپورٹر) پاکستان ریلوے نے متعدد افسران کے تقررو تبادلوں سمیت تین سینئر افسران کی گریڈ 21جبکہ متعدد کی گریڈ 20 میں ترقی کے احکامات جاری کردئیے ہیں نوٹیفکیشن کے مطابق ایف جی آئی آر حماد حسن مرزا،۔ڈی جی پراپرٹی اینڈ لینڈ حفیظ اللہ اور سی ایم ای لوکو غلام قاسم کو گریڈ 21میں ترقی دینے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ،ڈی جی ایجوکیشن ریلوے روبینہ ناصر کو گریڈ 20،ڈی ایس سکھر ڈویژن شاہد عباس ملک کو گریڈ 20 ،عبدالکریم میمن ،ڈپٹی چیف انجینئر نارتھ قاسم ظہور ،پروجیکٹ ڈائریکٹر فرمان غنی اور ڈپٹی چیف میکینکل انجینئر کیرج محمد خالد خان کو گریڈ 20 میں ترقی دے دی گئی۔ محمد خالد خان کو ڈی۔ایس ریلوے ورکشاپ ڈویژن تعینات کردیا گیا۔ گریڈ 18 کے محمد علی راجپر کو ایم ای ٹی مغلپورہ لاہور تعینات کر دیا گیا ۔
لاہور سے مزید