لاہور(پ ر)کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور میں سندس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تھیلیسیمیا کے موضوع پر سیمینار اور آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا مقصد طلبہ، طبی ماہرین اور عام عوام میں تھیلیسیمیا جیسے موروثی مرض کے بارے میں شعور اجاگر کرنا اور اس سے بچاؤ کے عملی اقدامات کو فروغ دینا تھا۔سیمینار کی صدارت وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے کی۔