• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علاج میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اولین ترجیح، سلمان رفیق

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے میو ہسپتال کے ڈیپارٹمنٹ آف فزیکل میڈیسن اینڈ ری ہیبلی ٹیشن کا دورہ کیا۔خواجہ سلمان رفیق نے فیکلٹی سے ملاقات کی اور بریفنگ لی۔صوبائی وزیرنے ورکشاپ اور سٹورروم کا بھی معائنہ کیااور مریضوں کی عیادت کی۔اس موقع پر سی ای او میو ہسپتال پروفیسرہارون حامد،ڈاکٹر اسد عباس شاہ، ڈاکٹروجاحت کمال اور ڈاکٹر عرفان مرزاموجود تھے۔ صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج و معالجہ میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اولین ترجیح ہے۔سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کیلئے آسانیاں پیداکی جارہی ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق صحت عامہ کیلئے بنیادی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
لاہور سے مزید