لاہور(کرائم رپورٹر،کرائم رپورٹر سے) چوہنگ کے علاقے شاہ پور کانجراں کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے گھر میں گھس کر خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہو گئے مقتولہ کی شناخت 70سالہ بشری بی بی کے نام سے ہوئی جو گھر میں اکیلی رہتی تھی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے کر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول برآمد کر لیے گئے ہیں جبکہ مقتولہ کی ذاتی زندگی اور دشمنیوں کے تناظر میں تفتیش کی جا رہی ہے۔دریں اثناء فیکٹری ایریا کے علاقہ میں پنجاب سوسائٹی سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ، ایدھی ترجمان کے مطابق 35 سالہ شخص کی شناخت نہ ہو سکی بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے، پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کر کے کاروائی کا اغاز کر دیا، پولیس کی ضروری کاروائی کے بعد لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کردی گئی۔ادھر گارڈ ن ٹا ئون کے علاقہ میں 24 سالہ لڑکی پراسرار طور پر جاں بحق ہو گئی ۔