• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک

لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی ڈی کا لاہور میں ایک اور پولیس مبینہ مقابلہ، دو ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر مارے گئے، مقابلہ میں تمام سی سی ڈی اہلکار محفوظ رہے جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، پولیس نے مرنے والے ڈاکوئوں کی لاشیں پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے فرار ہونے والے ساتھیوں کی تلاش شروع کر دی نشتر کالونی کے علاقے میں سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی گولیاں کا نشانہ بن کر مارے گئے اس دوران دیگر ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے مقابلے میں مارے جانے والے ملزمان زبیر اور عاطف کی لاشیں پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے ہلاک ملزمان کے مفرور ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی۔
لاہور سے مزید