• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

OGDCL نے 7 نئے ایکسپلوریشن بلاکس حاصل کر لئے

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل)نے حکومت پاکستان کی جانب سے اپریل 2025 میں منعقدہ مسابقتی بولی کے ذریعے سات نئے ایکسپلوریشن بلاکس حاصل کر لئے ہیں۔ بلاکس ورک یونٹس کی بنیاد پر دیے گئے،حتمی منظوری لائسنسز اور پیٹرولیم کنسیشن ایگریمنٹس پر دستخط کے بعد ہو گی وزارت توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) نے او جی ڈی سی ایل اور اس کے شراکت دار اداروں پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل)، پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ (پی او ایل)، ماڑی انرجیز لمیٹڈ (ماڑی)، گورنمنٹ ہولڈنگز (پرائیویٹ) لمیٹڈ (جی ایچ پی ایل)، ترکش پیٹرولیم اوورسیز کمپنی (ٹی پی او سی) اور پرائم گلوبل انرجیز لمیٹڈ (پرائم) کو ان بلاکس کا عبوری الاٹمنٹ دے دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید