• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے کئی طیارے گرانے کا بھارتی دعویٰ بکواس ہے، امریکی دفاعی تجزیہ کار کرسٹین فیئر


فوٹو اسکرین گریپ سوشل میڈیا
فوٹو اسکرین گریپ سوشل میڈیا

امریکی دفاعی تجزیہ کار کرسٹین فیئر نے پاکستان کے طیارے مار گرانے کا بھارتی دعویٰ بکواس قرار دے دیا۔

ایک پروگرام میں صحافی نے سوال کیا کہ بھارتی ایئر فورس کے ڈی جی ملٹری آپریشنز نے پاکستان کے کئی طیارے گرانے کا دعویٰ کیا، انہوں نے کہا ان کے پاس تعداد ہے لیکن وہ بتانا نہیں چاہتے، آپ اسے کیسے دیکھتی ہیں؟

جواب میں کرسٹین فیئر نےکہا کہ وہ اسے ایک بکواس کے طور پر دیکھتی ہیں کیونکہ اس دعوے کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔

امریکی دفاعی تجزیہ کار نے بھارتی میڈیا کے پاکستان کی 20 فیصد ایئر فیلڈز کو نقصان پہنچانے کی بھی تردید کی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید