کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ایف بی آر نے سیلز ٹیکس کی جعلی انوائسز کے ذریعے ایک ارب13کروڑروپے کے ٹیکس فراڈ کےماسٹر مائنڈ ملزم کو گرفتار کر لیا ،ترجمان آر ٹی او 1کراچی کے مطابق جعلی انوائسز کے کاروباری نیٹ ورک کا سراغ لگا کر ایک اہم ماسٹر مائنڈ شہزاد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ نیٹ ورک ایک درجن سے بھی زائد مختلف کاروبار کرنے کے ذریعے اربوں روپے تک کے ٹیکس فراڈ میں ملوث پایا گیا ہے۔