اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)یکم جولائی 2025 سےشروع ہونیوالےآئندہ مالی سال 2025۔26 کےوفاقی بجٹ کےخدوخال کی موصول تفصیلات کےمطابق شہباز شریف حکومت کو آئندہ مالی سال کے دوران معاشی ترقی میں بڑے اضافےکی توقع ہے۔زرعی،صنعتی اور خدمات کے شعبوں میں مزید بہتری کا امکان ہے۔آئندہ مالی سال معاشی شرحنموکاہدف4اعشاریہ4فیصد،زرعی شعبےکا ہدف 4 اعشاریہ8فیصد، صنعتی4اعشاریہ8فیصد اورخدمات شعبے کاہدف4اعشاریہ3فیصدمقررکرنےکی تجویز ہے ذرائع کے مطابق نئے مالی سال کےمعاشی اہداف کی تجاویز پہلے سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی میں پیش کی جائیں گی جبکہ آئندہ مالی سال کےمعاشی اہداف کی حتمی منظوری قومی اقتصادی کونسل سےلی جائےگی جس کے بعد اہداف کو نئے مالی سال کے بجٹ کا حصہ بنایا جائے گا۔ وفاقی حکومت نے30جون کو ختم ہونے والے رواں مالی سال2024۔25کےلیےمعاشی شرح نموکا ہدف3اعشاریہ 6فیصد مقرر کررکھا ہے، رواں مالی سال کے لیےزرعی شعبے کی پیداوار کا ہدف 2فیصد ،صنعتی شعبے کا پیداواری ہدف 4اعشا ریہ 4فیصد اوررواں مالی سال خدمات کے شعبے کا پیداواری ہدف 4اعشاریہ 1 فیصد مقرر ہے۔