• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش نے پاکستانیوں کیلئے ویزا شرائط میں نرمی کردی، ہائی کمشنر

لاہور (اے پی پی)بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین خان نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش نے حال ہی میں پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا شرائط میں نرمی کی ہے تاکہ دو طرفہ تجارت اور ثقافتی تبادلوں کو فروغ دیا جا سکے،پاکستان کیلئے ای ویزا سہولت کی فراہمی پر بھی کام جاری ہے۔لاہور چیمبر کے دورہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر نے دونوں ممالک کے درمیان نئی تجارتی راہیں تلاش کرنے اور مارکیٹ فہم کو گہرا کرنے کیلئے باقاعدہ بزنس وفود کے تبادلے کی ضرورت پر زور دیا۔لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان، نائب صدر شاہد نذیر چوہدری اور بنگلہ دیش کے اعزازی قونصل جنرل قاضی ہمایوں فرید نے بھی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ ایگزیکٹو کمیٹی ممبران وقاص اسلم،فردوس نثار، شعبان اختر،سید حسن رضا،احد امین ملک،آصف ملک،احسن شاہد اورآصف خان بھی اجلاس میں موجود تھے۔
اہم خبریں سے مزید