اسلام آباد (نمائندہ جنگ )وفاقی وزیر مذہبی امور نے سردار یوسف نے کہا ہے کہ ہم نے سعودی عرب کو دوبارہ اپیل کا خط لکھا ہے کہ ابھی تک سعودیہ نے 65ہزار افراد کو حج کی اجازت پر اپیل کا جواب نہیں دیا ،پریذائیڈنگ افسر شیری رحمان نے کہا وفاقی وزیر کی بریفنگ سے مطمین نہیں ، معاملہ واپس سینیٹ کی کمیٹی کے سپرد کر رہی ہوں ۔وفاقی وزیر مذہبی امور نے سردار یوسف نے کہا کہ دنیا کے ساڑھے تین لاکھ افراد کو حج کی اجازت نہیں مل سکی ہے ، جمعہ کو ایوان بالا میں وفاقی وزیر مذہبی امورنے بتایا کہ ہمارا حج کوٹہ ایک لاکھ 89 ہزار کا تھا، اس میں پچاس فیصد سرکاری اور پچاس فیصد پرائیوٹ کوٹہ تھا،حج کے لیے اپلائی کرنے کی تاریخ 14 فروری تھی، جن کمپنیوں نے رقم جمع کرا دی ان کو وہاں جگہ مل گئی،ہم نےسعودی حکومت سے کہا کہ تاریخ میں توسیع کی جائے۔