• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحریہ ٹاؤن اسلام آباد میں یومِ تشکر کی پُروقار تقریب قومی جذبے کی آئینہ دار

اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) چیئرمن ملک ریاض حسین اور چیف ایگزیکٹو علی ریاض ملک کے ویٹرن کے مطابق بحریہ ٹاؤن اسلام آباد نے یوم معرکہ حق کی مناسبت سے جمعہ کو یومِ تشکر انتہائی جوش و خروش اور گہرے قومی جذبے کے ساتھ منایاجس میں پاکستان کی اقدار، اتحاد، اور خودمختاری سے غیر متزلزل وابستگی کا مظاہرہ کیا گیا۔ تقریب میں بحریہ ٹاؤن میں رھائش پذیر فیملیوں ملازمین، اور عام لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب چیئرمین و سی ای او بحریہ ٹاؤن کی سرپرستی میں منعقد کی گئی۔ جس کی میزبانی کموڈور (ریٹائرڈ) محمد الیاس، وائس چیف ایگزیکٹو، اور جنرل جاوید اقبال، ایگزیکٹو ڈائریکٹر بحریہ ٹاؤن نے مشترکہ طور پر کی۔ اس تقریب میں ائیر مارشل (ریٹائرڈ) مسعود اختر نے موقعہ کی مناسبت سے جذبات سے لبریز ھو کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد نعتِ رسول مقبول ﷺ پیش کی گئی۔ قومی پرچم کشائی اور قومی ترانے کی گونج نے تقریب کو حب الوطنی کے رنگ میں رنگ دیا۔ مقررین کی تقاریر اور مباحثوں نے حاضرین کے دلوں کو چھو لیا، جنہوں نے اپنے خیالات کے اظہار کے ذریعے وطن سے محبت اور وفاداری کا عملی ثبوت دیا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل جاوید اقبال نے آپریشن ʼʼبنیانِ مرصوصʼʼ کے اہم لمحات پر روشنی ڈالی۔کموڈور (ریٹائرڈ) محمد الیاس نے پاکستان کی مسلح افواج کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا، اور ان کی قربانیوں، خدمات اور ملک کے وقار و تحفظ میں ان کے کلیدی کردار کو سراہا۔تقریب کا اختتام ایک پُراثر اور حوصلہ افزا انداز میں ہوا، جہاں شرکاء نے قومی محافظوں کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنی انفرادی اور اجتماعی کاوشوں کے عزم کا اعادہ کیا۔بحریہ ٹاؤن ایسی قومی تقریبات کے انعقاد کے لیے پرعزم ہے، جو نہ صرف قومی ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہیں بلکہ اتحاد، شکرگزاری، اور حب الوطنی کے جذبے کو بھی فروغ دیتی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید