کراچی(نیوز ڈیسک)کمپنیوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہاہے کہ متحدہ عرب امارات کی ٹیک فرم جی42 نےاٹلی میں ایک بڑاآرٹیفیشل انٹلیجنس سپر کمپیوٹر تیار کرنے کے لیے اطالوی مصنوعی ذہانت کے اسٹارٹ اپ آئی جینئس کے ساتھ شراکت داری پر اتفاق کیا۔یہ معاہدہ اس وسیع تر فریم ورک کا حصہ ہے جس کا اعلان فروری میں دو طرفہ سربراہی اجلاس میں کیا گیا تھا،اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے اس وقت کہا تھا کہ متحدہ عرب امارات نے اٹلی میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا ہے ۔آرٹیفیشل انٹیلجنس ڈیٹا سینٹر پروجیکٹ، جسے کولوزیم کہا جاتا ہے، جنوبی اٹلی میں نیویڈیا ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے پانچ سال میں ایک ارب ڈالرسے تیار کیا جائے گا۔