• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقلیتوں کے ملازمت میں 5 فی صد کوٹہ پر عمل درآمد کی رپورٹ طلب

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) سپریم کورٹ کی جانب سے مقرر کردہ ون مین کمیشن ڈاکٹر محمد شعیب سڈل نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں ‘ وزارتوں اور محکموں سے اقلیتوں کے ملازمت میں پانچ فی صد کوٹہ پر عمل درآ مد کی رپورٹ طلب کرلی ہےرجسٹرار یاسین طاہر کی جانب سے لکھے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ سپر یم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ وفاقی اور صو بائی حکومتیں تمام سروسز میں اقلیتوں کے پانچ فی صد کوٹہ پر عمل درآ مد کو یقینی بنائیں۔سپریم کورٹ نے سابق وفاقی ٹیکس محتسب کو ٹہ پر عمل درآ مد کیلئے نگرانی کا فریضہ سونپا ہے۔ ون کمیشن کی جانب سے ایک پرفارما بھیجا گیا ہے جس میں کل پوسٹوں کی تعداد پوچھی گئی ہے اور پانچ فیصد کوٹہ پر اب تک کی گئی بھرتیوں کا ریکارڈ مانگا گیا ہے کہ ان پوسٹوں پرمسیحی کمیونٹی۔ہندو کمیو نٹی ۔سکھ۔قادیانی اور شیڈولڈ کاسٹ کے لوگوں کو کتنی ملازمتیں دی گئی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید