• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر محمد افضل الحق سر سید یونیورسٹی کے دوبارہ وائس چانسلر مقرر

کراچی( سید محمد عسکری) ڈاکٹر محمد افضل الحق کو سر سید یونیورسٹی آف انجینئرننگ اینڈ ٹیکنالوجی کا دوبارہ وائس چانسلر مقرر کردیا گیا ہے ان کی تقرری چار برس کے لیے کی گئی ہے۔ ڈاکٹر افضل الحق اس سے قبل جامعہ این ای ڈی، صفاء یونیورسٹی ڈی ایچ اے اور سر سید یونیورسٹی کے وائس چانسلر رہ چکے ہیں۔ ڈاکٹر محمد افضل الحق کی جب جامعہ این ڈی میں چار برس کی مدت مکمل ہوئی تھی تو وہ سر سید یونیورسٹی آف انجینئرننگ اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر مقرر ہوگئے تھے تاہم چند برس بعد انسان کی سرسید یونیورسٹی کی انتظامیہ سے اختلافات ہو گئے تھے جس کے بعد وہ مستعفی ہو گئے اور ڈی ایچ اے کی صفاء یونیورسٹی میں وائس چانسلر ہوگئے تھے۔
اہم خبریں سے مزید