• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا نے افواج پاکستان کی آپریشنل مہارت کو تسلیم کیا، ڈی جی اے ایس ایف

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) ایئرپورٹس سیکورٹی فورس ہیڈکوارٹرز اور تمام یونٹس میں یومِ تشکر کے موقع پر نہایت جوش و جذبے، عقیدت اور قومی وحدت کے جذبے کے تحت مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ ڈی جی اے ایس ایف میجر جنرل عدنان آصف جاہ شادہلالِ امتیاز (ملٹری ) نے افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق میں افواج پاکستان دشمن کے خلاف بنیان مرصوص (سیسہ پلائی دیوار) کی مانند کھڑی رہیں اور دنیا نے افواج پاکستان کی آپریشنل مہارت کو تسلیم کیا۔ پاکستان کی شاندار عسکری کامیابیوں پر اللہ کے حضور شکر بجا لایا گیا اور شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ دن کا آغاز اے ایس ایف کی تمام یونٹس میں واقع مساجد میں تلاوتِ قرآنِ پاک اور اجتماعی دعاؤں سے ہوا، جن میں وطنِ عزیز کی سلامتی، استحکام، اور دشمن کے خلاف کامیابیوں پر شکرانہ ادا کیا گیا۔ مرکزی تقریب اے ایس ایف ہیڈ کوارٹرز کراچی میں منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز قومی پرچم کو سلامی سے ہوا اور اے ایس ایف کے چاق و چوبند دستے نے پرچم کو سلامی پیش کی۔ ڈائریکٹر جنرل اے ایس ایف نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
اہم خبریں سے مزید