اسلام آباد(آئی این پی)ای سی سی نے وزارت پٹرولیم کی جانب سے بھیجی گئی تیل کمپنیوں کا منافع بڑھانے کی سمری واپس کردی۔رپورٹ کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے تیل کمپنیوں کا منافع بڑھانے کی سمری سے متعلق وزارت پیٹرولیم اور اوگرا کو ڈیٹا کی دوبارہ جانچ پڑتال کی ہدایت کردی۔ وزارت پیٹرولیم نے اوگرا کی سفارش پر تیل کمپنیوں کا منافع بڑھانے کی سمری بھیجی تھی، تیل کمپنیوں نے ڈیٹائزیشن کو مارجن اور کاسٹ ریکوری سے مشروط کر رکھا ہے ، ایف بی آر کو تیل کمپنیوں کی ڈیجیٹائزیشن نہ ہونے سے اسٹاک مانیٹرنگ میں مشکلات کا سامنا ہے۔