• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے؛ رانا منظور احمد کی گریڈ 21 میں ترقی

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے؛ رانا منظور احمد کی گریڈ 21میں ترقی ،ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (انویسٹمنٹ) فیڈرل ایمپلائز بینوولنٹ اینڈ گروپ انشورنس فنڈز مظہر یاسین خان تبدیل ،ایڈیشنل سیکرٹری قانون اویس نعمان کی ریٹائرمنٹ ،سینئر جوائنٹ سیکریٹری، ریلویز مجتبٰی حسین کی رخصت میں توسیع ، وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، ریٹائرمنٹس کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔سنٹرل سلیکشن بورڈ کی سفارش پر ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ گروپ کے گریڈ بیس کے افسر رانا منظور احمد کو گریڈ اکیس میں ترقی دی گئی ہے۔ وزارت دفاع نے ان کی ترقی کا نو ٹیفیکیشن جا ری کردیاہے۔ دریں اثنا ء ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر (انویسٹمنٹ) فیڈرل ایمپلائز بینوولنٹ اینڈ گروپ انشورنس فنڈز اور سیکر ٹیریٹ گروپ کے گریڈ بیس کے افسر مظہر یاسین خان کو تبدیل کر کے فوری و تاحکمِ ثانی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ ایڈیشنل سیکریٹری قانون و انصاف ڈویژن اور سیکر ٹیریٹ گروپ کے گریڈ اکیس کے افسر اویس نعمان کُنڈی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیکریٹری قانون و انصاف ڈویژن اویس نعمان کُندی سرکاری ملازمت کی عمر 60برس کی تکمیل پر آئندہ برس 20مارچ 2026 کو ریٹائر ہوں گے۔ علاوہ ازیں طویل رخصت پر گئے ہوئے سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 21 کے سینئر جوائنٹ سیکریٹری، ریلویز ڈویژن اور سیکر ٹیریٹ گروپ کے گریڈ اکیس کے افسر سید مجتبٰی حسین کی رخصت میں 17 مئی 2025 سے مزید 180روز کی توسیع کی منظوری دی گئی ہے۔ مزید برآں سیکشن افسر پاور ڈویژن محمد فرحان اللہ خان کی خدمات 3 سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر نجکاری کمیشن کے سپرد کی گئی ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر د یے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید