اسلام آباد(آئی این پی)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ میڈیا ہمارا فخرہے، بھارتی میڈیا کو موثر جواب دیا، پوری قوم نے متحد ہو کر دشمن کا مقابلہ کیا، کیسے ہمارے میڈیا نے جواب دیا ہمیں فخر ہے، ہم کچھ نہیں چھپاتے سب حقیقت بتائی، ہمارے میڈیا کا کردارذمہ دارانہ رہا۔اسلام آباد میں یومِ تشکر کی مرکزی تقریب کے بعد آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں پاک - بھارت کشیدگی کے دوران پاکستانی میڈیا کے کردار کی تعریف کی اور اپنا فخر قرار دیا۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستانی میڈیا ہمارا فخر ہے، جس نے حالیہ واقعات میں ذمہ دارانہ کردار ادا کرتے ہوئے بھارتی پروپیگنڈے کا موثر جواب دیا۔جنرل عاصم منیر کہ پوری قوم نے متحد ہو کر دشمن کا مقابلہ کیا اور جس انداز میں ہمارے میڈیا نے حقائق سامنے رکھے، ہمیں اس پر فخر ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے کچھ نہیں چھپایا، بلکہ تمام سچ عوام کے سامنے رکھا۔