اسلام آباد (ساجد چوہدری )سائنسی کمیونٹی کیلئے مایوسی کی خبر ہے کہ ملک کے انتہائی اہم ترین پالیسی ساز ادا رے پاکستان کونسل فار سائنس و ٹیکنالوجی (پی سی ایس ٹی )کو بند کرنے کی تجویز دیدی گئی، پی سی ایس ٹی حکام کے مطابق یہ ادارہ ملک کے نامور سائنسدانوں کی تجویز پر حکومت پاکستان نے 1961 میں بنایا تھا ، اس ادارے کی سفارشات پر وزارت سائنس و ٹیکنالوجی، ہائیر ایجوکیشن کمیشن، پانی کی تحقیقاتی کونسل وغیرہ وجود میں آ ئے، دنیا کے بہت سے ممالک میں اس طرح کے پالیسی ساز ادارے موجود ہیں، پی سی ایس ٹی کا بحیثیت ایک قومی پالیسی ساز ادارے کے قائم رہنا بہت ضروری ہے تا کہ مختلف محکموں اور وزارتوں کو بہترین ممکنہ سائنسی و تیکنیکی رہنمائی فراہم کی جا سکے ، انہوں نے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اور وفاقی سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی کی توجہ اس اہم معاملے کی طرف دلاتے ہوئے کہا ہے کہ اس ادارے کو بند ہونے سے بچایا جائے ۔