• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی ڈبلیو پی، 143 ارب روپے کے 10 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

اسلام آباد(تنویر ہاشمی، مہتاب حیدر) سینٹر ل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے143ارب روپے مالیت کے دس ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی اور ان میں سے 127 ارب روپے سے زائد کے منصوبے ایکنک کو بھجوانے کی سفار ش کی ، سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت ہوا،وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ حکومت پاکستان ہر حال میں ترقی و خوشحالی کے سفر کو جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے،صرف وہی منصوبےپی ایس ڈی پی میں شامل کیے جائیں جو اداروں کی کارکردگی بہتر بنائیں اور قومی ترقی میں مؤثر کردار ادا کریں، منصوبہ بندی کا پورٹ فولیو “اُڑان پاکستان” کے اہداف سے ہم آہنگ ہونا چاہیے،اجلاس میں تعلیم و تربیت کے شعبے سے متعلق نیشنل یونیورسٹی آف پاکستان اسلام آباد کیلئے تعلیمی بلاکس کی تعمیر کے منصوبے کو منظور کیا گیا جس کی لاگت 1.59 ارب روپے ہے۔ ماحولیات کے شعبے میں شہری سیلاب، خشک سالی اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے قومی شہری حکمت عملی اور مکانی منصوبہ بندی کے لیے رہنما اصولوں کی تیاری کا منصوبہ منظور کیا گیا جس کی لاگت 10.64 کروڑ روپے ہے اور یہ منصوبہ اقوام متحدہ کے ادارے یو این ہیبی ٹیٹ کی مکمل مالی معاونت سے مکمل کیا جائے گا۔گورننس کے شعبے میں فیڈرل بورڈ آف ریونیوکے “پاکستان ریزیز ریونیو پراجیکٹ” کو نظرثانی کے بعد ایکنک کو بھجوا دیا گیا، جس کی لاگت 40.75 ارب روپے ہے،اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں دو منصوبے پیش کیے گئے جن میں سے پہلا “پنجاب لیپ ٹاپ پروگرام” ہے جسے ایکنک کو بھجوا دیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید