اسلام آباد( ساجد چوہدری، مہتاب حیدر ) اٹلی نے سندھ کے دیہی علاقوں میں موسمیاتی خطرات کا سامنا کرنے والے پسماندہ افراد کو بااختیار بنانے کیلئے 4.4 ملین ڈالر کی مالیت سے منصوبہ شروع کیا ہے جو تین سال میں مکمل ہو گا منصوبہ ارلی وارننگ سسٹم قائم کر کے ، پانی کے معیار کی نگرانی کو بہتر بنا کر سندھ میں دیہی برادریوں کی مدد کرے گا اس حوالے سے جمعہ کے روز مختلف تنظیموں کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے گئے ، معاہدے پر دستخط کی تقریب اٹلی کے سفارت خانے اور اے آئی سی ایس کے نمائندوں کی موجودگی میں پاکستان میں اٹلی کی سفیر ماریلینا ارمیلن کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی، اطالوی ایجنسی فار ڈیولپمنٹ کوآپریشن کی طرف سے مالی اعانت فراہم کی گئی ہے ۔