• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حالیہ ہفتے 18 اشیاء مہنگی، 12 اشیاء کی قیمتوں میں کمی، ادارہ شماریات

کراچی(آئی این پی)ہفتے وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 1.03فیصد کا بڑا اضافہ ہوا تاہم مہنگائی بڑھنے کی شرح بھی منفی سے مثبت ہو کر 1.29 فیصد کی سطح پر آ گئی۔ ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران 18ضروری اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 12 اشیا کی قیمتوں میں کمی جبکہ 21اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی رفتار منفی سے مثبت ہو کر 1.29 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید