• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاطمہ بھٹو کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش، رہنماؤں کی مبارکباد

اسلام آباد (فاروق اقدس) سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی بھتیجی، میر مرتضیٰ بھٹو کی صاحبزادی، لکھاری، سماجی رہنما و سیاستدان فاطمہ بھٹو کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی۔ پاکستان پیپلز پارٹی میں ان کے مداحوں اور رہنماؤں نے انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے بچہ و زچہ کی صحت کیلئے دعائیں کی ہیں۔ فاطمہ بھٹو نے 15 مئی کو انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ وہ دوسری بار ماں بنی ہیں، ان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ، انہوں نے بیٹے کا نام ’کیسپین مصطفیٰ‘ رکھا ہے اور اب ان کا خاندان تین افراد سے بڑھ کر چار کا ہوگیا۔انہوں نے لکھا کہ وہ دوسرے بچے کی پیدائش پر اپنے والد کی شدید کمی محسوس کر رہی ہیں، کاش میرے بچوں کے نانا ان کے ساتھ ہوتے۔ فاطمہ بھٹو نے اپریل 2023 میں شادی کی تصدیق کی تھی اور ان کے ہاں شادی کے دوسرے سال دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ۔ انہوں نے پہلے بیٹا کا نام والد کے نام پر میر مرتضیٰ رکھا تھا اور دوسرے بیٹے کا نام کیسپین مصطفیٰ رکھا ۔ اگرچہ انہوں نے اپنے ہاں بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا، تاہم انہوں نے واضح طور پر نہیں بتایا کہ ان کے ہاں بچے کی پیدائش کہاں ہوئی؟۔
اہم خبریں سے مزید