• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ، ملعون سلمان رشدی پر قاتلانہ حملے کے ملزم کو 25 سال قید کی سزا

کراچی(نیوز ڈیسک)امریکہ میں گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اٹارنی نے بتایا کہ 2022میں نیویارک کے آرٹس انسٹی ٹیوٹ میں اسٹیج پر ناول نگار ملعون سلمان رشدی کو چاقو مارنے اور جزوی نابینا کرنے والے شخص کو حملے کے الزام میں 25 سال قید کی سزا سنائی گئی، جس میں دوسرے شخص بھی زخمی ہو گیا تھا۔77 سالہ ملعون رشدی کو ایران کے اس وقت کے سپریم لیڈر آیت اللہ روح اللہ خمینی نے توہین رسالتؐ کا ذمہ دار قرار دیا تھا، جس کی وجہ سے فتویٰ میں ملعون رشدی کی موت کا مطالبہ کیا گیا۔نیو جرسی کے شہرفیئر ویو سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ امریکی شہری ہادی متار کو فروری میں نیویارک کے شہر میویل میں چوٹاکوا کاؤنٹی کورٹ میں مصنف پر حملہ کرنے کا مجرم پایا گیا ۔ اسے قتل کی کوشش کے الزام میں زیادہ سے زیادہ 25 سال قید کی سزا کا سامنا ہے۔چوٹاکا کاؤنٹی کے ڈسٹرکٹ اٹارنی جیسن شمٹ نے سزا سنائے جانے کے بعد ملعون رشدی کی تکلیفوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ صدمے کا شکار ہے۔
اہم خبریں سے مزید