اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد)جمہوریہ ازبکستان کے صدر شوکت مرزئیوف نے وزیرِاعظم پاکستان کو 10 سے 12 جون 2025 تک تاشقند میں منعقد ہونے والے چوتھے تاشقند انٹرنیشنل انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ یہ بین الاقوامی فورم صدر ازبکستان کی ہدایت پر منعقد کیا جا رہا ہے، جو کہ خطے کی اقتصادی ترقی، تجارتی اشتراک اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے کے حوالے سے ایک کلیدی پلیٹ فارم کے طور پر ابھرا ہے۔