• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترک کمپنی نے بھارتی حکومت کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا

نئی دہلی (نیوزڈیسک) بھارت میں ہوائی اڈوں پر گراؤنڈ ہینڈلنگ کی خدمات فراہم کرنے والی ترکیہ کی کمپنی نے بھارتی حکومت کی جانب سے سیکیورٹی کلیئرنس منسوخ کرنے کے فیصلے کو دہلی ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ ترک کمپنی سیلیبی ایئرپورٹ سروسز انڈیا نے گزشتہ روز دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اس فیصلے سے کمپنی کے 3ہزار 7سو21ملازمین کے روزگار متاثر اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو نقصان پہنچے گا۔تفصیلات کے مطابق نئی دہلی، کیرالہ، بینگلورو، حیدرآباد اور گوا کے ہوائی اڈوں پر گراؤنڈ ہینڈلنگ کی خدمات فراہم کرنے والی ترک کمپنی سیلیبی ایئرپورٹ سروسز انڈیا نے بھارتی حکومت کی جانب سے اس کی سیکورٹی کلیئرنس منسوخ کرنے کے فیصلے کے خلاف دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے ۔

اہم خبریں سے مزید