استنبول (اے ایف پی) روس اور یوکرین کے نمائندے جمعہ کو استنبول میں تین سال سے زائد عرصے میں پہلی بار براہ راست بات چیت کے لیے آمنے سامنے بیٹھے۔ ان مذاکرات کا مقصد ان کی جنگ کا خاتمہ کرنا ہے، تاہم پیش رفت کی توقعات کم ہیں۔کیف اس خونی تنازع سے فوری نکلنے کا خواہاں ۔ماسکو کا کہنا ہے کہ وہ تنازعے کی بنیادی وجوہات کو حل کرنا اور 2022 کے ناکام مذاکرات کو بحال کرنا چاہتا ہے ۔ ترکی نے جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔یوکرینی صدر کا کہنا تھااگر مذاکرات ناکام ہوتے ہیں تو دنیا کی جانب سےروس پر نئی پابندیوں سمیت سخت ردعمل سامنے آنا چاہیے۔