• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حالت جنگ میں ہیں، قوم کو بھی تیار رہنا چاہئے، مسعود خان

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام ”جرگہ“ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سفیر، سابق صدر آزاد جموں و کشمیر،مسعود احمد خان نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی ہوئی، کیا جنگ بند ہوئی یا نہیں، ہم ابھی بھی حالت جنگ میں ہیں ہمیں بہت زیادہ شادیانے نہیں بجانا چاہئیں بھارت نے سیاسی سطح پر سیز فائر نہیں کیا ، بھارت نے سندھ طاس معاہد ہ معطل کیا ہوا ہے، قوم کو بھی تیار رہنا چاہئے کہ ہندوستان مہم جوئی کرسکتا ہے ہمیں بہت زیادہ شادیانے نہیں بجانا چاہئیں ۔مسعود احمد خان نے کہا کہ پاکستا ن نے ہندوستان کو فیصلہ کن جواب دینے کے بعد اپنی طرف سے جنگ بندی کرلی تھی۔ پاکستان نے اپنی عسکری، سیاسی ، اسٹرٹیجک اور بیانئے کی بالادستی قائم کرنے کے بعدجنگ بندی پر اتفاق رائے کیا۔ آگے کے راستے پر بھی اتفاق کرائے کرلیا کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات ہونے چاہئیں۔

اہم خبریں سے مزید