• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

IMF کا جون کے آخر تک انٹیگریٹڈ انرجی پلان کو حتمی شکل دینے کا مطالبہ

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جون 2025ء کے آخر تک انٹیگریٹڈ انرجی پلان (آئی ای پی) کو حتمی شکل دے۔

انٹیگریٹڈ انرجی پلان (آئی ای پی) میں بنیادی توجہ شعبے کی بقا کو محفوظ بنانے اور مسابقتی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے لاگت کی جانب اصلاحات کو تیز کرنا، توانائی کے شعبے میں گردشی قرض میں مزید اضافے سے بچنے کے لیے لاگت کے مطابق بجلی اور گیس کے نرخوں میں بروقت ایڈجسٹمنٹ کو یقینی بنانا شامل ہے۔ 

گردشی قرض کے بہاؤ کو روکنے کے لیے ساختی رکاوٹوں کو دور کرنے کے علاوہ مالی سال 2031 تک صفر نئے بہاؤ کا ہدف مقرر کرتے ہوئے فنڈ نے حکومت پر زور دیا کہ وہ سبسڈی اصلاحات پر عمل درآمد کرے جس میں گھریلو گیس اور درآمد شدہ آر ایل این جی (وی اے سی او جی - گیس کی وزنی اوسط لاگت) کے لیے گیس کی قیمتوں کو یکجا کرنا، ایک نئے ہدف پر مبنی اور بجٹ شدہ گیس سبسڈی فریم ورک اپنانا شامل ہے۔ 

فنڈ نے حکومت سے یہ بھی کہا کہ جلد از جلد نئے مسابقتی تجارتی دو طرفہ معاہدہ مارکیٹ (سی ٹی بی سی ایم) - نئی تھوک اور خوردہ بجلی کی مارکیٹ کو مکمل طور پر نافذ کرے اور ایک کنیکٹیویٹی پالیسی وضع کرے۔

اہم خبریں سے مزید