اسلام آباد( رانا غلام قادر ) قومی اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفہ کے بعدآج برو زپیر شام پانچ بجے پارلیمنٹ ہا ؤس اسلام آ باد میں ہوگا۔اجلاس کیلئے سیکرٹری جنرل قومی اسمبلی طاہر حسین نے دس نکاتی ایجنڈا جاری کردیا ہے۔اجلاس میں وقفہ سوالات کی کاروائی ہو گی۔ آسیہ ناز تنولی ۔نزہت صادق اور زہرہ ودود فاطمی اسلام اآ باد۔ گلگت بلتستان اور اآزاد کشمیر میں رواں مالی سل کے اختتام پر کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی بند کرنے سے متعلق توجہ دلاؤ نو ٹس پیش کریں گی۔وزیرداخلہ محسن نقوی پاکستان شہریت ترمیمی بل2024منظوری کیلئے ایوان میں پیش کریں گے۔وزیر دفاع خواجہ اآصف پاکستان نیوی تر میمی بل2025ایوان میں منظوری کیلئے پیش کریں گے۔ وزیر پار لیمانی امور طارق فضل چوہدری صدر کے پارلیمنٹ سے خطاب پر اظہار تشکر کی قرارداد مزید بحث کیلئے پیش کریں گے۔