• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

26.6 ارب روپے کی کم از کم قیمت، تین پاور پلانٹس کی آج نیلامی

 اسلام آباد(نمائندہ جنگ) حکومت پیر کو سرکاری شعبے کے پرانے اور ناکارہ پاور پلانٹس کی نیلامی کرگی۔ پاور ڈویژن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق، دوسرے مرحلے کے تحت 2362 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کے حامل تین بڑے پاور پلانٹس نیلامی کے لیے پیش کیے جائینگے۔880میگاواٹ کا تھرمل پاور اسٹیشن جامشورو ،1350میگاواٹ کا تھرمل پاور اسٹیشن مظفر گڑھ اور فیصل آباد میں واقع ایک اسٹیم پاور اسٹیشن 132 میگاواٹ کو 26.62ارب روپے کی کم از کم قیمت پر فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔پرانے اور ناکارہ پاور پلانٹس کو پاور سیکٹر اصلاحات کے ایجنڈے کے تحت اتارا جا رہا ہے۔بولی صبح 9بجے شروع ہو گی اور شام 5بجے تک جینکو ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کی عمارت میں جاری رہیں گی۔ اس سے قبل پہلے مرحلے میں سات پرانے تھرمل پاور پلانٹس 9 ارب روپے سے زائد کی بولی کی قیمت پر فروخت کیے گئے تھے جو ان کی کم ا ز کم قیمت سے زیادہ تھی۔
اہم خبریں سے مزید