ٹوبہ ٹیک سنگھ، پیرمحل ،شیخوپورہ(نمائندگان جنگ، نامہ نگار) حساس ادارے کا ملازم ڈکیتی مزاحمت پر قتل ، چٹیانہ کے نواحی چک 328گ ب کا رہائشی 38سالہ مبین جٹ چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا، گزشتہ روزموٹرسائیکل پر ڈیرے سے دودھ لیکر آرہا تھاکہ راہ چلتے دو نامعلوم ملزمان نے اسے لوٹنے کی کوشش کی،مزاحمت پر سر میں گولی ماردی، مقدمہ درج کرلیاگیا۔ادھرشیخوپورہ کےتھانہ فیروز والاکی حدود میں بلخے انٹرچینج کے قریب مبینہ ڈاکوؤں نے مسلم لیگ آبادی کے رہائشی 80 سالہ خیر دین کو نہ رکنے پر فائرنگ کر کے قتل کردیا اور فرار ہو گئے۔