• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوات میں 4.7 شدت کا زلزلہ عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا

سوات (نمائندہ جنگ) سوات اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.7ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کے پہاڑی سلسلے میں واقع تھا جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 205 کلو میٹر تھی۔ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق دن کے وقت محسوس کیا گیا، تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
اہم خبریں سے مزید