لکی مروت (نمائندہ جنگ) لکی مروت کے گاؤں بیگو خیل پر شدت پسندوں نے حملہ کر دیافائرنگ کے تبادلے میں امن کمیٹی کا ایک جوان جاں بحق ہو گیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ صدر کی حدود گاؤں بیگو خیل میں پیش آیا جہاں شدت پسندوں کی جانب سے بھاری ہتھیاروں کے ساتھ حملہ کیا گیا جس پر امن کمیٹی کی جانب سے بھر پور مزاحمت کی گئی ۔شدت پسندوں اور امن کمیٹی کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہا جس میں امن کمیٹی کا ایک جوان جاں بحق ہو گیا ۔امن کمیٹی نے شدت پسندوں کے خلاف بروقت کارروائی شروع کر دی جس پر دہشت گرد فرار ہو گئے۔واضح رہے بیگو خیل پی ٹی آئی کے ایم این اے شیر افضل مروت کا آبائی گاؤں ہے۔