• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

106 ترقیاتی کاموں کیلئے ٹینڈرز، ٹھیکیداروں کے اعتراضات

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن میں حالیہ پروونشل اے ڈی پی کے 106 ترقیاتی کاموں کے لئے منعقدہ ٹینڈرز پر سٹی کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے سنگین اعتراضات سامنے آئے ہیں ان کاموں کی مجموعی مالیت 14 ارب روپے ہے ٹھیکیداروں کا کہنا ہے کہ ٹینڈرنگ کے پورے عمل میں واضح طور پر ٹیمپرنگکی گئی ہے، جس سے شفافیت اور میرٹ کی سنگین خلاف ورزی ہوئی ہےٹھیکیداروں نے یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ ٹینڈر ایویلیوایشن اور پروکیورمنٹ کی نگرانی کرنے والی کمیٹی مکمل طور پر غیر پیشہ ور افراد پر مشتمل ہے، جن میں غیر منظور شدہ اور نان اکریڈیٹیڈ انجینئرز شامل ہیں سٹی کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کا ایک ہنگامی اجلاس اتوار کو منعقد ہوا، جس میں تمام اراکین نے متفقہ طور پرفیصلے کیے: جس کے تحت تمام غیر فنی، نان انجینئر افسران کو فوری طور پر ان کے اصل گریڈز پر واپس بھیجے جانے کے لیے متعلقہ حکام سے رجوع کیا جائے گاان تمام ٹینڈرزجن میں ٹیمپرنگ کے شواہد پائے گئے ہیں ان کو عدالت کے ذریعے منسوخ کرانے کے لیے قانونی کارروائی کا آغاز کیا جا چکا ہے۔
اہم خبریں سے مزید