• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ سے آئے شہری کو ڈیفنس میں مبینہ پولیس اہلکاروں نے لوٹ لیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انگلینڈ سے آئے شہری کو ڈیفنس میں مبینہ طور پر پولیس اہلکاروں نے لوٹ لیا۔ پولیس نے متاثرہ شہری کی رپورٹ درج کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی،متاثرہ شہری کے مطابق، واقعہ اُس وقت پیش آیا جب وہ ڈیفنس میں واقعے شاپنگ مال سے ڈیفنس فیز 6کھڈا مارکیٹ پر چائے خانے پر جانے کیلئے خیابان مجاہد کراسنگ اسٹریٹ نمبر 32ڈی ایچ اے ماڈل جونئیر اسکول فیز 5کے قریب پہنچا تو سفید سوئفٹ گاڑی نمبر اے ایس قیو 294میں سوار 2افراد نے ہماری گاڑی کو روکا۔ کار سوار افراد نے خود کو سی آئی اے کا اہلکار ظاہر کرتے ہوئے اسے روکا اور تلاشی لینا شروع کی۔شہری کا کہنا ہے کہ اہلکاروں نے پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات چیک کرنے کے بہانے اس کا پرس بھی لے لیا اور گاڑی میں جا کر بیٹھ گئے جب میں ملزمان کے پاس گاڑی میں گیا تو انہوں نے پرس واپس کیا اور وہاں سے فرار ہوگئے۔ بعد ازاں جب سامان واپس کیا گیا تو پرس میں موجود 550برطانوی پاؤنڈ غائب تھے ۔متاثرہ شہری نے واقعے کی تحریری شکایت درخشاں تھانے میں جمع کرا دی ہے۔ پولیس کی جانب سے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ ایس ایچ او درخشاں شاہد تاج کے مطابق اطراف میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز حاصل کی جارہی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید