نئی دہلی (آئی این پی )پاکستان کے منہ توڑجواب کے بعد مودی سرکار نے جنگی جنون کو برقراررکھتے ہوئے اسلحے کا ڈھیر لگانا شروع کردیا۔ مودی حکومت نے ہنگامی خریداری کیلئے فوج کو اختیارات کی منظوری دے دی۔ بھاری مقدار میں گولہ بارود، ڈرونز، ائیرڈیفنس سسٹم اور مختلف اقسام کے راکٹ خریدنے کا منصوبہ ،ہنگامی خریداری کیلئے فوج کو اختیارات کی منظوری دے دی۔ 40ہزار کروڑ روپے کا دفاعی سازوسامان خریدا جاسکے گا۔بھارتی دفاعی حکام کے مطابق اختیارات کی منظوری ڈیفنس اکیوزیشن کونسل کے اجلاس میں دی گئی۔ براہموس اور اسکیلپ کروز میزائل خریدے جائیں گے۔ بھاری مقدار میں گولہ بارود، ڈرونز، ائیرڈیفنس سسٹم اور مختلف اقسام کے راکٹ خریدنے کا بھی منصوبہ ہے۔