• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(نیوزڈیسک)امریکی حکام نے بتایا ہے کہ نیو اورلینز میں جیل کے بیت الخلا کے پیچھے تنگ سوراخ سے 10 قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔امریکی پولیس حکام کے مطابق قیدی اس وقت فرار ہوئے جب ڈیوٹی پر مامور واحد گارڈ کھانا لینے گیا تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ3قیدیوں کو دوبارہ حراست میں لے لیا گیا ہے تاہم7تاحال مفرور ہیں۔ پولیس چیف نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ 7مفرور قیدیوں میں قتل کے الزام میں قید کاٹنے والے خطرناک قیدی بھی شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید