• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وقاص بلوچ کی گمشدگی افسوسناک واقعہ ہے ،بی ایس او پجار

کوئٹہ(پ ر) بی ایس او پجار کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ تنظیم مستونگ زون کے زونل آرگنائزر وقاص بلوچ کی جبری گمشدگی کی مذمت کرتی ہے۔ وقاص بلوچ کی گمشدگی افسوسناک واقعہ ہے، جو انسانی حقوق اور طلبہ آزادیوں پر سنگین حملہ ہے،وقاص بلوچ باشعور، متحرک اور پُرامن طالبعلم رہنما ہے، جو ہمیشہ تعلیمی اداروں میں طلبہ کے مسائل کو اجاگر کرنے، علم کے فروغ اور طلبہ کے حقوق کی جدوجہد میں پیش پیش رہا ہے۔ ایسے نوجوانوں کو لاپتہ کرنا کسی بھی مہذب معاشرے کے لیے ناقابلِ قبول اور ناقابلِ برداشت عمل ہے،بی ایس او پجار ایک نظریاتی، جمہوری اور پُرامن طلبہ تنظیم ہےجو ہمیشہ آئینی و سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے۔ ہماری جدوجہد دلیل، مکالمہ، اور شعور کے ہتھیاروں سے لیس ہے، نہ کہ تشدد یا انتشار سے،ہم ریاستی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وقاص بلوچ کو فی الفور منظرِ عام پر لایا جائے۔ ان کی فوری اور بحفاظت بازیابی نہ صرف ان کے اہل خانہ بلکہ طلبا برادری کے لیے باعثِ اطمینان ہوگی اگر وقاص بلوچ کو جلد بازیاب نہ کیا گیا تو بی ایس او پجار آئندہ کے لائحہ عمل کے تحت ملک گیر احتجاجی اقدامات اٹھانے پر مجبور ہوگی جس کی تمام ذمہ داری ریاستی اداروں پر عائد ہوگی۔
کوئٹہ سے مزید