• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے، پشتونخوامیپ

کوئٹہ ( پ ر) پشتونخوا میپ کوئٹہ کے ڈپٹی سیکرٹری واپڈا کمیٹی کے آرگنائزر اسلم خلجی نے کوئٹہ میں غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر اور مضافات میں روزانہ کی بنیاد پر ہر 2 گھنٹے کے بعد لوڈشیڈنگ نے شہریوں اور تاجروں کو ذہنی مریض بنا دیا ہے۔ شہر میں درجہ حرارت 40تک پہنچ چکا ہے جس کے باعث بچے بوڑھے اور بیمار افراد بہت تکلیف میں مبتلا ہیں۔ ٹرانسفارمر کی معمولی سی خرابی پر کئی کئی دن لگتے ہیں۔ واپڈا انتظامیہ ایس ڈی او مری آباد ایس ڈی او سب ڈویژن کینٹ سے بار بار رابطہ کرنے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوتی۔ پارٹی چیف کیسکو سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس گرمی میں کوئٹہ شہر اور مضافات میں لوڈشیڈنگ میں کمی کی جائے اور مذکورہ بالا افسران کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔
کوئٹہ سے مزید